Labaik

توحید
          حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ میں حج کرنے گیا ، وہاں منیٰ ، عرفات اور مزدلفہ میں مَیں نے ایک شخص کو دیکھا جو بلند آواز کے ساتھ بار بار پکار رہا تھا
          لبیک لبیک لبیک  اور غیب سے آواز آتی لا لبیک لا لبیک لالبیک سرکار فرماتے ہیں کہ یہ سارا ماجرا دیکھ کر میں نے اس شخص کو بازو سے پکڑا اور بھرے مجمع سے باہر لے آیا اور پوچھا
          بھلے مانس تجھے پتہ ہے کہ جب تو پکارتا ہے کہ اے میرے اللّہ ﷻ میں حاضر ہوں تو عالمِ غیب سے حاتِب کی آوز آتی ہے نہیں تو حاضر نہیں ہے تو وہ شخص بولا ہاں معین الدینؒ میں جانتا ہوں اور یہ سلسلہ پچھلے 24 سالوں سے جاری ہے یہ میرا چوبیسواں حج ہے وہ بڑا بے نیاز ہے میں ہر سال یہی امید لیکر حج پر آتا وں کہ شاٸيد اس دفعہ میرا حج قبول ہو جاۓ لیکن ہر سال ناکام لوٹ جاتاہوں
          سرکارؒ فرماتے ہیں کہ میں نے اسے کہا کہ ہر بار ناکامی ،اور نامرادی کے باوجود تو پھر کیوں چلا آت ہے تو اس کی آنکھوں می آنسو آگۓ اور وہ رُندی ہوٸی آواز میں گڑگڑاتے ہوۓ بولا ۔
اے معین الدینؒ تو بتا میں یہاں نہ آٶں تو کدھر جاٶں
اُس کے سوا میرا کون ہے
کون میری باتیں سننے والا ہے
کون میرے گناہ معاف کرنے والا ہے
کون میری مدد کرنیوالا ہے
میں کس در پہ جا کر گڑگڑاٶں
کون میری دادرسی کرے گا
کون میرا خالی دامن بھرے گا
کون مجھے بیماری میں شفا دے گا
کون میرے گناہوں کی پردہ داری کرے گا
          معین الدینؒ مجھے بتا اگر کوٸی دوسرا رب ہے تو بتا میں اسکے پاچلا جاتا ہوں ، مجھے بتا معین الدینؒ اسکے علاوہ اگر کوٸی در ہے تو میں وہںا جاٶں روٶں اور گڑگڑاٶں
          سکرارؒ فرماتے ہیں اسکی باتیں سن کر میری آنکھوں سے آنسو جاری ہو گۓ ، جسم پر لرزہ طاری ہو گیااور میں نے اپنے لرزتے ہاتھ بارگاہِ خداوندی میں دعا کیلیے اٹھاۓ اور کپکپاتے ہنٹوں سے ابھی صرف اللّہﷻ کو پکارنا شروع ہی کیا تھا کہ غیب سےآوازآٸی
          اے معین الدین یہ ہمارا اور اس کا معاملہ ہے تو پیچھے ہٹ جا
          تم نہی جانتے کہ مجھ اسکا اس طرح گڑگڑا کر لبیک لبیک لبیک کہنا کتنا پسند ہے
          اگر میں اسکے لبیک کے جواب میں آج ہی لبیک کہدوں اور اسے یہ یقین ہو جاۓ کہ اسکاحج قبول ہو گیا ہےتو وہ آٸیندہ حج کرنے نہیں آٸیگا
          اور یہ سمجھتا ہے کہ اسکا حج قبول نہیں ہورہا تو اسے بتاٶ کہ پچھلے 23 سلوں سے جتنے بھی لوگوں کے حج قبول ہوۓ ہیں وہ سب اس کی لبیک لبیک لبیک کی بدولت ہی قبول ہوۓ ہیں .
 
            سبحان الله       سبحان الله       سبحان الله

Comments

Popular Posts